بریکنگ نیوز

منگل، 6 اکتوبر 2026ء

E-Paper


اسلام آباد کی تاجر برادری اجمل بلوچ کی قیادت میں متحد ہے، خالد چوہدری


اسلام آباد(اسپیشل رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر و سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد خالد چوہدری اور سابق نائب صدر عرفان چوہدری نے کہا ہے کہ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن گلبرگ گرینز کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری میں اسلام آباد کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں کے نمائندوں کی بھرپور شرکت تاجر برادری کے اتحاد اور یکجہتی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ تاجروں کے مسائل حل کرانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں تاجر برادری مشترکہ پلیٹ فارم سے اپنے مطالبات مثر انداز میں پیش کر رہی ہے۔خالد چوہدری اور عرفان چوہدری نے کہا کہ بعض عناصر سیاسی مخالفت کے ذریعے تاجر قیادت کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن تاجروں کا اعتماد اور اتحاد ایسی کوششوں کو ناکام بنا سکتا ہے۔ اختلافات پیدا کرنے کے بجائے تاجروں کے حقیقی مسائل حل کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے گلبرگ گرینز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل، کاروباری ماحول کی بہتری اور اسلام آباد کی تاجر برادری کے اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے